انٹرنیشنل ریڈ کراس نے یمن سے اپنے 71 کارکن واپس بلا لیے

کارکنوں کو جزوی طور پر نکالے جانے سے ہماری پانی اور خوراک کی امدادی سرگرمیاں متاثر ہوں گی،ترجمان ریڈ کراس

ہفتہ 9 جون 2018 14:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی نے تشدد کی صورت حال اور دھمکیوں کے باعث یمن سے اپنے 71 کارکن واپس بلا لیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریڈ کراس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ہماری امدادی کارروائیوں کا راستہ روک دیا گیا ہے اور حالیہ ہفتوں میں ہمارے کارکنوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں اور انہیں براہ راست ہدف بنایا گیا ہے۔

اور اس تنازع میں ہماری تنظیم کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈ کراس کی ترجمان میری کلیئر فیگالی نے کہا کہ یمن میں ہمارے 450 کارکن بدستور اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔ کارکنوں کو جزوی طور پر نکالے جانے سے ہماری پانی اور خوراک کی امدادی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔اپریل میں ایک نامعلوم مسلح شخص نے تیز کے علاقے انٹرنیشنل ریڈ کراس کے لبنانی نسل کے ایک کارکن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ریڈ کراس کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت مزید خطرات مول نہیں لے سکتا جب کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انسانی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والا عملہ بدستور یمن میں رہے گا۔