اوپن یونیورسٹی کے پریکٹیکل امتحانات20جون سے شروع ہوں گے

ہفتہ 9 جون 2018 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2017ء میں پیش کئے گئے ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات بدہ 20جون2018ء سے شروع ہوں گے۔ سینٹر نمبر 145 )لاہور(،ْ 199 )فیصل آباد( اور 721 )اسلام آباد(ایف ایس سی پریکٹیکل امتحانات کے مراکز ہوں گی" یہ اعلان اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ،ْ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات 3۔جولائی تک جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ کے پریکٹیکلز کا دورانیہ روزانہ صبح 9۔بجے تا 12۔بجے جبکہ دوسرے گروپ کے پریکٹیکلز کا دورانیہ 2۔بجے تا 5۔بجے مقرر کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کو ایف ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لئے رول نمبر سلپس ان کے ڈاک کے پتوں پر ارسال کردی گئی ہیں۔