افغان طالبان عید پر 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان

ہفتہ 9 جون 2018 14:36

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) افغان طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر ملکی سکیورٹی فورسز اور اتحادی دستوں کے خلاف تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس وقفے کے بعد غیر ملکی افواج کے خلاف عسکری کارروائیاں بحال کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

طالبان نے مزید کہا ہے کہ اس جنگ بندی کے دوران کسی بھی حملے کے خلاف طالبان اپنا پرزور دفاع کریں گے۔

طالبان کے اس سہ روزہ جنگ بندی اعلان سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے بھی طالبان کے خلاف ایک ہفتے کی فائربندی کا اعلان کر دیا تھا۔واضح رہے کہ 2001ء میں امریکا کی قیادت میں افغانستان پر فوج کشی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان نے عید کے موقع پرجنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔