عراق میں بم دھماکہ سے ایک شخص ہلاک ،14 زخمی

ہفتہ جون 14:52

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) عراق کے کرکوک علاقہ میں بم دھماکہ سے ایک شخص ہلاک اور14 افراد زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقع عراقی شہر کرکوک کے ایک پرہجوم بازار میں رات گئے پیش آیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ایک شخص ہلاک اور14 زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منقل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :