امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں ڈرون حملوں میں اضافہ

ہفتہ 9 جون 2018 14:52

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) بین الاقوامی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں دیگر ممالک میں امریکی ڈرون حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیمسن تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما کے آٹھ سالہ دور میں یمن، صومالیہ سمیت دیگر ملکوں میں 550 ڈرون حملے کئے گئے۔تاہم ٹرمپ کے پہلے سال کے دوران ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد 80 رہی جو اوباما دور میں ہر سال ہونے والے حملوں کی اوسط سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ افغانستان اور دوسرے ملکوں پر ہونیوالے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف ان ممالک کے عوام نے زبردست احتجاج کیا اور ان حملوں کو ملک کی آزادی اور خودمختاری کے خلاف قرار دیا ۔