ڈیرہ غازی خان میں ٹیچنگ ہسپتال کے میٹرنٹی وارڈ کی انتظامیہ کی غفلت ‘خاتون نے ہسپتال کے گیٹ پر بچے کو جنم دیدیا

تسنیم بی بی اور اسکا بچہ نصف گھنٹے سے زائد اسپتال کے باہر پڑے رہے‘لواحقین کا الزام

ہفتہ 9 جون 2018 14:52

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) ڈیرہ غازی خان میں ٹیچنگ اسپتال کے میٹرنٹی وارڈ کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے اسپتال کے گیٹ پر بچے کو جنم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے میں ٹیچسنگ اسپتال کے میٹرنٹی وارڈ کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث نواحی علاقے شیرو کی رہائشی خاتون نے ہسپتال کے گیٹ پر بچے کوجنم دیدیا۔

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ تسنیم بی بی اور اسکا بچہ نصف گھنٹے سے زائد اسپتال کے باہر پڑے رہے،عملے نے وارڈ منتقل نہیں کیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہا ہے کہ گائنی وارڈ میں بیڈز کی کمی اور ڈیلیوری کیسزمیں اضافہ پریشانی کا باعث ہے، قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر گل حسن کے مطابق زچہ وبچہ کو وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :