فیصل آباد میں ہا ئیکورٹ بینچ بنا نے کا مطا لبہ زور پکڑ گیا وکلاء کی ہڑ تال کو ئی بھی وکیل کسی بھی عدا لت میں پیش نہیں ہوا

ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی ‘ئے سا ئلین دن بھر ذلیل و خوار ہو نے کے بعد وکلاء کو کوستے ہو ئے گھروں کو واپس

ہفتہ 9 جون 2018 14:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) فیصل آباد میں ہا ئیکورٹ بینچ بنا نے کا مطا لبہ زور پکڑ گیا وکلاء کی ہڑ تال کو ئی بھی وکیل کسی بھی عدا لت میں پیش نہیں ہوا ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی دور دراز سے آئے ہو ئے سا ئلین دن بھر ذلیل و خوار ہو نے کے بعد وکلاء کو کوستے ہو ئے گھروں کو واپس تفصیل کے مطا بق فیصل آباد ریجن میں ہا ئیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے ریجن کے چا روں اضلاع چنیوٹ،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد کے وکلاء کی ہڑ تال کو ئی بھی وکیل کسی بھی عدا لت میں پیش نہیں ہو جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سما عت نہ ہو سکی دور دراز سے آئے ہو ئے ہزاروں سائلین دن بھر ذلیل وخوار ہو نے کے بعد گھروں کو واپس ہڑتال کے موقہ پر متعدد سا ئلین وکلاء پر برس پڑے کہ وکلاء کے مختلف ہیلوں بہا نوں سے مقدمات جان بوجھ کے مقدمات کے فیصلوں پر اثر انداز ہو تے ہیں انہیں کسی کا کو ئی احساس نہیں سینئر وکلاء نے اپنے موقف میں کہا کہ ہا ئیکورٹ بینچ کا قیام ٹیکسٹا ئل سٹی کا بنیادی حق ہے ہا ئیکورٹ لا ہور میں 55فیصد سے زا ئد مقدمات فیصل آباد ریجن کے ہیں مختلف مقدمات میں ملوث افراد کو بھاری فیسیں دیکر لا ہور جا نا پڑتاہے پا کستان کے آئین کے مطا بق ہر فرد کو گھر کی دہلیز پر انصاف فرا ہم کر نا سٹیٹ کا فرض ہر ہا ئیکورٹ بینچ بنا ئو تحریک کے کنووینیئرشیخ سلطان نے کہا کہ ہماری ہا ئیکورٹ بینچ بنا نے کی تحریک زور پکڑ رہی ہے عوام کو سستے انصاف کی فرا ہمی کے لیے فیصل آباد ریجن میں ہا ئیکورٹ کا بینچ بنا کر ہی دم لیں گے پاکستان میں دوسرے نمبر پر ریو نیو دینے والے ٹیکسٹا ئل سٹی کا بنیا دی حق ہے

متعلقہ عنوان :