ملتان پولیس کی کارروائی،بینک منیجر کو قتل کرنے والے 3ملزمان گرفتار ،

17لاکھ روپے نقدی ، اسلحہ برآمد

ہفتہ جون 14:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) پولیس نے ٹول پلازہ بستی ملوک میں کارروائی کرتے ہوئے بینک منیجر کو قتل کرنے والے 3ملزمان گرفتار کرلئے،ملزمان سے 17لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس نے ملتان کے علاقے بستی ملوک میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ٹول پلازہ بستی ملوک میں بینک منیجر کو قتل کرنے والے 3ملزمان گرفتار کرلئے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 8موٹرسائیکل، 2کاریں اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کئے۔۔پولیس نے ڈکیتی کے دوران ٹول پلازہ بستی ملوک بینک منیجر کو قتل کرنے والے تین ملزمان سے 17لاکھ روپے اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔