کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ

ہفتہ 9 جون 2018 14:53

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ..
اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات کینڈین وزیراعظم جسٹین سے ملاقات کے بعد کہی جو کہ کیوبیک میں جی سیون ممالک کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔ امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اگرچہ تعلقات کبھی بھی بہتر نہیں رہے تاہم اس کے باوجود ہم نے تجارتی مذاکرات میں بڑی پیش رفت کی ہے اور ہو سکتاہے کہ اب دونوں ممالک نافٹا مختلف طرح کا ہوگا جس کے تحت کوئی چیز دونوں ممالک کے لئے زیادہ فائدہ مند ہوگی ۔