70 سال سے زیادتی وظلم ہورہی ہے‘اپنی ذات کے لیے نہیں، عوام کی نسلوں کے لئے لڑرہا ہوں-نوازشریف

دشمنوں کی خواہش ہے کہ میں جیل میں چلا جاﺅں، جو دھاندلی کرے گا اسے سزا ملے گی-جلسہ سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 9 جون 2018 13:52

70 سال سے زیادتی وظلم ہورہی ہے‘اپنی ذات کے لیے نہیں، عوام کی نسلوں کے ..
منڈی بہاﺅالدین(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جون۔2018ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 70 سال سے زیادتی وظلم ہورہی ہے، یہ آگے نہیں چل سکتا‘ عوام کی حکمرانی ملک میں بحال ہوگی ہے، اپنی ذات کے لیے نہیں، عوام کی نسلوں کے لئے لڑرہا ہوں-منذی بہاﺅالدین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میں 92 پیشیاں بھگت چکا ہوں، یہ پیشیاں آپ کے لئے بھگت رہا ہوں، عوام کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو نہیں چھوڑ سکتا- نواز شریف نے کہا کہ اب ملک میں عوام کی حکمرانی اور ووٹ کی عزت ہوگی، 25 جولائی کو دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، ہرپولنگ اسٹیشن پرآپ کو پہرا دینا ہے، جس نے دھاندلی کی کوشش کی، اس سے حساب لیں گے-انھوں نے کہا کہ دشمنوں کی خواہش ہے کہ میں جیل میں چلا جاﺅں، جو دھاندلی کرے گا اسے سزا ملے گی، نوازشریف جووعدہ کرتا ہے وہ پوراکرتا ہے، میں جہاں بھی ہوں میری آواز آپ تک پہنچے گی-انھوں نے کہا کہ ووٹ کوعزت دینے کے لئے میرا ساتھ آخری دم تک دینا ہے، چند لوگ ملک کے مقدر کا فیصلہ کرتے رہے ہیں، اب ایسا نہیں ہوگا-انھوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور آپ کا بہت پرانا رشتہ ہے، رشتہ اور مزید مضبوط کرنے آیا ہوں، یہ ریفرنڈم والا جلسہ ہے، انقلاب اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، منڈی بہاﺅالدین سے ایک تحریک جنم لے رہی ہے-انھوں نے کہا کہ دشمنوں کی خواہش ہے کہ میں جیل میں چلا جاﺅں، جو دھاندلی کرے گا اسے سزا ملے گی، نوازشریف جووعدہ کرتا ہے وہ پوراکرتا ہے، میں جہاں بھی ہوں میری آواز آپ تک پہنچے گی-انھوں نے کہا کہ ووٹ کوعزت دینے کے لئے میرا ساتھ آخری دم تک دینا ہے، چند لوگ ملک کے مقدر کا فیصلہ کرتے رہے ہیں، اب ایسا نہیں ہوگا-انھوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور آپ کا بہت پرانا رشتہ ہے، رشتہ اور مزید مضبوط کرنے آیا ہوں، یہ ریفرنڈم والا جلسہ ہے، انقلاب اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، منڈی بہاﺅالدین سے ایک تحریک جنم لے رہی ہے-