شمالی کوریائی رہنما سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، جاپانیوزیرِاعظم

ہفتہ 9 جون 2018 14:55

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) جاپان کے وزیرِاعظم شنزو ابے کا کہنا ہے کہ جاپانی شہریوں کے اغوا کا مسئلہ حل کرنے کے لیے وہ شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اٴْن سے براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرِاعظم شنزو ابے نے کہا ہے کہ اغوا کے مسئلے کو صدر ٹرمپ سے بہتر دنیا کا کوئی رہنما نہیں سمجھتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے امریکہ شمالی کوریا سربراہی اجلاس میں اغوا کا مسئلہ اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے اس بات کو انتہائی اہم قرار دیا کہ ممکنہ جاپان شمالی کوریا سربراہی اجلاس شمالی کوریا کے جوہری، میزائل اور اغوا مسائل کے حل کی جانب لے جائے۔ان کہنا ہے کہ جاپان، ماضی کے ناخوشگوار واقعات کے تصفیے، معمول کے سفارتی تعلقات اور شمالی کوریا کو اقتصادی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔