بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ

ہفتہ 9 جون 2018 14:55

ْ نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) بھارتی ریاستگجرات کے علاقے جام نگر کے قریب فضائیہ کا ایک اور جیگوار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ بروقت پیراشوٹ کی مدد سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ3 دن میں جیگوارطیارے کے گر کر تباہ ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارے نے گزشتہ روز جام نگر سے طیارے نے پرواز بھری اور پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا پتہ چلا۔ اس نے فوری طور پر پیراشوٹ کی مددسے طیارے سے باہر چھلانگ لگا دی۔حادثے کی تحقیق کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جیگوارطیارہ جام نگر سے پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :