امریکا میں تعینات چینی سفیر کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

ہفتہ 9 جون 2018 14:55

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) امریکا میں تعینات چینی سفیر چوئی تیانکئی نے امریکا کے نائب وزیر خارجہ جان جے سلیوان سے ملاقات کی،جس میں چین امریکا تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جزیرہ نما کوریا کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، متعلقہ فریقوں کو مل کر مشترکہ کوششوں سے شمالی کوریا کے جوہری مسئلے کے سیاسی حل کو آگے بڑھانا چاہیے اور چین اور امریکا کو باہمی تعاون اور روابط کو مضبوط بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت چین-امریکا تعلقات ایک اہم دور میں ہیں، فریقین کو تعاون کو فروغ دیتے ہوئے باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا چاہیے اور اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹتے ہوئے غلط فہمیوں کو دور اور غلط فیصلوں کو روکنا چاہیے۔سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ سفارتی اہلکاروں کی سکیورٹی اور ان کے قانونی حقوق کا تحفظ کریں

متعلقہ عنوان :