ٹی وی اور تھیٹر کے ناموراداکار جمیل فخری کی ساتویں برسی منائی گئی

ہفتہ 9 جون 2018 14:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) ٹی وی اور تھیٹر کے ناموراداکار جمیل فخری کو ان کی ہفتہ کوساتویں برسی کے موقع پر بھی یاد رکھا گیا۔ٹی وی،فلم،تھیٹر کے اداکار،گلوکار اور فنکار برادری کے علاوہ مداحوں اور عزیزواقارب نے مرحوم جمیل فخری کو یاد کیا اور ان کی بخشش اور بلندی درجات کے لئے دعا کی ۔جمیل فخری کو پی ٹی وی کی مایہ ناز ڈرامہ سیریز ’’اندھیرا اجالا‘‘ سے بڑی مقبولیت حاصل ہوئی اور اپنی منفرد طرز اداکاری اور مزاحیہ فنکاری کے باعث انھیں پی ٹی وی کے سنہری دور کے چند نمایاں اداکاروں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

جمیل فخری 9جون 2011کو اپنے بیٹے کے نیویارک میں بیہمانہ قتل کے واقعہ کے کچھ عرصہ بعد ہی صدمے کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ ڈائریکٹر وقار عظیم نے جمیل فخری کو یاد کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور کہا کہ ’’جنجال پورہ‘‘ ڈرامہ سیریل میں جمیل فخری نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اپنے آپ کو دادا پہلوان کے روپ میں ڈھالا جو لاہور میں رہتا ہے اور روایتی پہلوان کی عکاسی کی وہ ایک ور سٹائل کر دار کی حامل شخصیت تھے جو اپنی اداکاری میں عام زندگی کے پہلوئوں کی عکاسی کرتے تھے۔ان کی خدمات اور ان کے شخصی اوصاف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :