پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے‘بابر علی

ہفتہ 9 جون 2018 14:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) اداکار بابر علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے‘ حکومت کو بھی اس کا سخت نوٹس لینا چاہئے‘ بھارتی فلموں کے آگے آنکھیں بچھا کر ان کی سینمائوں میں نمائش کروائی جا رہی ہے‘ پاکستانی فلموں کو سینما ہی میسر نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر علی نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پر لوگ ملک اور قوم کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہم تباہی کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش نے پاکستانی انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اسے بند ہونا چاہئے۔