فلم انڈسٹری کے تمام لوگ ذاتی اختلافات بھلاکرمتحدہو جائیں‘فلم سٹار سعود

ہفتہ 9 جون 2018 14:56

فلم انڈسٹری کے تمام لوگ ذاتی اختلافات بھلاکرمتحدہو جائیں‘فلم سٹار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) فلم سٹار سعود نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے تمام لوگ ذاتی اختلافات بھلاکرمتحدہو جائیںتو فلم انڈسٹری کا زوال ختم کیا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو بھی آگے آنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران سعود نے کہاکہ ماضی قریب میں فلم انڈسٹری سے منسلک تمام لوگ انتہائی ایمانداری اور مخلص ہو کر اور ایک دوسرے کے ساتھ چلتے تھے جس کی وجہ سے پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہوئی بلکہ دوڑتی رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بد قسمتی سے آج فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ بھی گروپ بندی کا شکار نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے انڈسٹری کے مسائل میں اضافہ آئے روز دیکھنے میں آ رہا ہے

متعلقہ عنوان :