کاشتکاروںکو جنتر کی کاشت کیلئے سبز کھاد کے طور پر 20سے 25کلوگرام جبکہ بیج کی فصل کیلئے 10 سے 12کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرنے کی ہدایت

ہفتہ جون 14:58

فیصل آباد۔9 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروںکو جنتر کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ پھلی دار فصل کو زمین کی زرخیزی بڑھانے کیلئے بطور سبز کھاد بھی کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پنجاب کے کئی علاقوں میں اسے چارہ کیلئے بھی کاشت کرنا انتہائی فائدہ مند ثابت ہواہے ۔انہوںنے بتایاکہ جنتر چھوٹے جانوروںکی من پسند غذا ہے جسے درمیانی قسم کی زمینوں پر کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مون سون کی بارشوں کے دوران جنترکی کاشتہ فصل کی بڑھوتری بہت بہترین ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ چارے اور سبز کھاد کیلئے کاشت کی جانیوالی جنتر کی فصل کیلئے 20سے 25کلوگرام فی ایکڑ جبکہ بیج والی فصل کیلئے 10 سے 12 کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال کافی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بہترپیداوار کیلئے پہلاپانی بوائی کے 18سی22دن بعد لگانے سمیت ایک بوری ڈی اے پی کھاد بھی ڈال لینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ زرعی ماہرین سے مشاورت کاشتکاروںکو مالی منفعت سے ہمکنار کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :