پھل کی مکھی آم کیلئے نقصان دہ ہے،زرعی ماہرین

ہفتہ 9 جون 2018 14:58

قصور۔9 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ پھل کی مکھی آم کیلئے نقصان دہ ہے اس کا حملہ آم کی تمام اقسام پر ہوتاہے ‘پھل کی مکھی کے حملہ سے آم کی پیداوار اورکوالٹی بُری طرح متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

باغبان حضرات اپنے باغات کو اس کے حملہ سے محفوظ بنانے کے لئے بروقت حفاظتی اقدامات کریں۔ زرعی ماہرین نے آم کے پھل کی مکھی کے تدارک کے لئے موجودہ تمام طریقوں کو مربوط کرکے استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طریقہ دوسرے طریقے کو مضبوط کرے اور باغبان اپنے نقصان ممکن حدتک کم سے کم رکھیں۔

متعلقہ عنوان :