رونالڈو جونیئرنے شاندارگولزسی والد کو حیران کردیا

ہفتہ 9 جون 2018 15:01

لسبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پرتگال کے فٹ بالر رونالڈو کے سات سالہ بیٹے نے شاندارگولز کرکے والد کو بھی متاثر کردیا۔فٹ بال کے کھیل سے دلچسپی رکھنے والے پرتگال کے اسٹار فٹ بالر رونالڈو کی مہارت سے تو آگاہ ہی ہیں تاہم اب ان کے بیٹے نے بھی اس کھیل میں مہارت دکھا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دار الحکومت لسبن میں منعقد ہونے والے میچ میں الجیریا کو شکست دینے کے بعد رونالڈو کا ننھا شہزادہ بھی گرائونڈ میں آگیا او ر اپنے والد کے ہمرا ہ فٹ بال کھیلنے لگا۔

اس دوران رونالڈو جونیئر نے کرتب کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حیرت انگیز2 گول کر ڈالے جس پر رونالڈو بھی کافی متاثر دکھائی دیئے۔رونالڈو جونیئر کے شاندار گولز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کرنا شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :