پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام قومی خواتین کھلاڑیوں کا پہلا تربیتی کیمپ 30 جون سے شروع ہوگا

ہفتہ 9 جون 2018 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی)کے زیر اہتمام پہلی بار قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 30جون سے 5جولائی تک ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25سے 30خواتین کھلاڑی آفیشلز شرکت کریں گے۔ قومی بلائنڈ خواتین کھلاڑیوں کو تربیت قومی بلائنڈ مرد کھلاڑیوں کے سابق کوچ نفیس احمد دیں گے۔

متعلقہ عنوان :