کاشتکاروں میں سمارٹ فونز کی تقسیم کے منصوبے پر 99 کروڑ90 لاکھ روپے لاگت آئی

ہفتہ 9 جون 2018 15:01

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ "کنیکٹڈ ایگریکلچر پلیٹ فارم پنجاب ‘‘ کے تحت کاشتکاروں میں سمارٹ فونز کی تقسیم کے منصوبے پر 99 کروڑ90 لاکھ روپے لاگت آئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ کاشتکاروں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے لیے محکمہ زراعت پنجاب نے "کنیکٹڈ ایگریکلچر پلیٹ فارم پنجاب "(CAPP) تشکیل دیا جس کے تحت کاشتکاروں میں معمولی قیمت پر سمارٹ فونز کی تقسیم کا کام شروع کیا گیا ۔

اس منصوبے کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سمارٹ فون اور 3G/4G سم کارڈز کی فراہمی کا عمل جاری ہے ۔اس پروگرام کے تحت اب تک محکمہ زراعت 48 ہزار کاشتکاروں کو سمارٹ فون فراہم کر چکا ہے۔ترجمان نے واضح کیاکہ منصوبے پر 99 کروڑ90 لاکھ روپے لاگت تاھم سمارٹ فونز کی خریداری پر 4 ارب روپے کی لاگت کی من گھڑت افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جو کہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :