پی ٹی آئی کالاہور کے آٹھ متنازعہ صوبائی حلقوں میں سروے کے بعد ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

حلقے کے مقامی رہنمائوں ،ووٹرز سے سروے اور سکروٹنی کے بعد باضابطہ اعلان کردیاجائیگا‘ ذرائع

ہفتہ جون 15:01

پی ٹی آئی کالاہور کے آٹھ متنازعہ صوبائی حلقوں میں سروے کے بعد ٹکٹ جاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے آٹھ متنازعہ صوبائی حلقوں میں سروے کے ذریعے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،آئندہ ایک دو روز میں حلقے کے مقامی رہنمائوں اور ووٹرز سے سروے اور بعد ازاں سکروٹنی کے بعد باضابطہ اعلان کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے لاہور کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے کے خواہشمندوں سے موصول ہونے والی اکثریتی درخواستوں پرامیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کر دیا ہے تاہم صوبائی حلقوں پی پی 145،153،164،166،167،168،169پر تنازعہ ہونے کیو جہ سے مذکورہ حلقوں میں سروے کرایا جائے گا اور اس کی رپورٹ او ر سکروٹنی کے بعد باضابطہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔