Live Updates

تحریک انصاف لوٹوں کی جماعت اس میں نظریاتی کارکن گم ہو گئے ‘ عزیز الرحمن چن

ہفتہ 9 جون 2018 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن عمران خان کی متنازعہ طلاقوں، شادیوں اور کتابوں کا دفاع کرتے رہ گئے جبکہ لوٹے ٹکٹیں لے اُڑے ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کو اپنے لیڈر کے دفاع سے ہی فرصت نہیں وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف لوٹوں کی جماعت اس میں نظریاتی کارکن گم ہو گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں چالیس فیصد نوجوان اور ساٹھ فیصد نظریاتی کارکن کہیں نظر نہیں آ رہے ساٹھ سے ستر سال کے لوٹے تحریک انصاف کی پہچان بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت صرف پیپلز پارٹی کے پاس بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں موجود ہے۔ بلاول بھٹو نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں۔ ملک کے نوجوان اب بلاول بھٹو زرداری کو اپنا لیڈر مانتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات