’’تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس‘کل ناصر باغ میں منعقد ہو گی

ہفتہ جون 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) پاکستان علماء کونسل لاہور کے زیر اہتمام انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مسلم امة کے اتحاد کی ضرورت اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہی کیلئے ’’تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس‘‘کل ( اتوار ) 10 جون 2018ء بوقت 06:00 بجے شام ،،ناصر باغ ، مال روڈ لاہورمیں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کریں گے ۔ جبکہ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :