چترال ،ْگھر کی چھت اچانک گر جانے سے دو افراد جاں بحق ، چار زخمی

ہفتہ 9 جون 2018 15:02

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) چترال شہر کے مضافاتی بستی ٹھیکشن میں نور اعظم ولد نور محمد کے گھر کی چھت اچانک گر جانے سے کمرے میں موجود تمام افراد ملبے میں دب گئے۔ شور غل کی آواز سن کر محلے والے جمع ہو کر امدادی کاموں میں حصہ لیا حادثے کی اطلاع پاکر ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کام جاری کر دیا۔

یہ آفسوسناک واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے اس وقت پیش آیا جب گھر کے تمام افراد ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

امدادی جماعتوں نے زبردست جدوجہد کے بعد چار افراد کو زخمی حالت میں زندہ اور دو افراد کو مردہ حالت میں ملبے سے نکال لیا۔زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122ایمبولینسوں کے زریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال پہنچا دیا گیا۔اس ناخوشگوار واقعے میں 65سالہ خاتون نور اعظم کی والدہ،نوراعظم کی 15سالہ بیٹی عذرا بی بی جان بحق ہوئے جبکہ نور اعظم اور اس کی دس سالہ بیٹی سمیران، تین سالہ فہمیدہ دختر نور اعظم تین سالہ عبد للہ ولد نور اعظم شدید زخمی ہوئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نور اعظم اسسٹنٹ کمشنر چترال کے دفتر کے اہلکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :