دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 9 جون 2018 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 155500 کیوسک اور اخرج 94600 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد91000 کیوسک اور اخراج91000 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 42700 کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 67100 کیوسک اور اخراج47900 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد136500کیوسک اور اخراج 131500کیوسک،چشمہ میں آمد 132600 کیوسک اور اخراج 113000کیوسک، تونسہ میں آمد100800کیوسک اور اخراج92400 کیوسک، پنجند میں آمد3200کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو بیراج میں آمد52500کیوسک اور اخراج 43800کیوسک، سکھر میں آمد31500 کیوسک اور اخراج11400 اور کوٹری بیراج میں آمد 6600 کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1424.94فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.686 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1097.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.308 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.10فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.042 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔