آزاد کشمیرمیں آئینی ترمیم کے ذریعے ریاست کو مالی اورانتظامی خود مختاری دئیے جانے کی حمایت کرتے ہیں ،ْبیرسٹر سلطان محمود

13 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے وفاقی اداروں کو آزاد کشمیر میں براہ راست مداخلت کی حمایت نہیں کریں گے اور نہ ایسے اقدامات کی اجازت دینگے ،ْسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر

ہفتہ جون 15:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں آئینی ترمیم کے ذریعے ریاست کو مالی اورانتظامی خود مختاری دئے جانے کی حمایت کرتے ہیں لیکن ساتھ یہ بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ 13 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے وفاقی اداروں کو آزاد کشمیر میں براہ راست مداخلت کی حمایت نہیں کریں گے اور نہ ایسے اقدامات کی اجازت دینگے ، سردار خالد ابراہیم سینئر اور باکردار سیاستدان ہیں وہ اکیلئے نہیں ہیں اسمبلی فلور پرکی گئی بات کو ایشو بنانے سے گریز کیا جائے ، حکومت آزاد کشمیر خالد ابراہیم کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرئے اور ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس سارے معاملے کو دیکھے ۔

(جاری ہے)

خالد ابراہیم اور عدلیہ کے درمیان جو معاملہ شروع ہوا ہے اس سے ریاست میں بڑا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے جو حکومت کے لئے نقصان دہ ہوگا ، ویسے بھی حکومت آزاد کشمیر کو جانے کی خود سے ہی جلدی ہے پاکستان کے آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف پارٹی امیدواران کی بھرپور انتخابی مہم چلائے گی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے دارالحکومت مظفرآباد میں مظفرآباد شہر کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کے دوران کیا ، مظفرآباد میں افطار ڈنر کے موقع پر تحریک انصاف نے بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا ، افطار ڈنر کی تقریب میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد ، سابق امیدوار اسمبلی سردارتبارک علی ، سابق وزیر حاجی گل خنداں ، ممبر اسمبلی ماجد خان، سابق ممبر اسمبلی گلزار فاطمہ ،خواجہ عاطف بشیر ، راجہ الیاس ، تقدیس گیلانی ، گلشن منہاس، عنبرین ترک ، شاہدہ نقوی ، ملک عنائت ، ملک انصر، جواد گیلانی ، بلال مغل ، عدیل صابر مغل، زاہد مغل ، ساجد عباسی، یاسر مغل ، خواجہ ذوالقرنین ، بلال سواتی، مظہراعوان ، امتیاز عباسی ، واصف چوہدری ، عدیل میر ، ماہ نور اعوان ، نعمان علی ، موحید کاظمی ، شوکت شاہ ، واجد قریشی ، ملک شبیر ، فدا حسین ، یوسف قریشی ، آفتاب مغل، چوہدری غلام مصطفیٰ ، اسحاق طاہر ، طیب کیانی ، انصر خواجہ ، ملک نصیر ، سرانداز میر ، اشتیاق بٹ سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر متعدد رہنمائوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سرکردہ کارکنان میں علی بخاری، راجہ شان، خواجہ وقاص ، عابد حسین ، فیاض شاہ ، سید مجاہد ، احتشام شاہ ، احسن علی، سید موحید ، کامران خان ، رشید مغل ، زاہد شاہ، وقاص احمد ، فرمان علی ، خضر ، وارث ، عدیل ، فیصل، رضا اور دیگر شامل تھے افطار ڈنر سے خطاب کے دوران بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر اسمبلی اور حکومت کو بااختیار بنانے کے لئے غیر مشروط آئینی ترامیم کی حمایت کی تھی ، تحریک انصاف ریاستی اسمبلی اورحکومت کو با اختیار بنانے کے حق میں ہے لیکن ساتھ یہ بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ آئینی ترامیم کی آڑ میں ریاست کے تشخص کو پامال نہیں کرنے دینگے اور نہ ہی وفاقی اداروں کی براہ راست مداخلت قبول کی جائیگی اگر وفاقی ادارے براہ راست مداخلت کرینگے تو اس سے تحریک آزاد ی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گااورکشمیر پر پاکستان کا قومی موقف بھی کمزورہوگا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکامب کر رہا ہے عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 8 جولائی کو شہید کشمیر برہان مظفر وانی شہید کی برسی کے موقع پر لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مودی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جس میں تمام کشمیری شرکت کرینگے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے آزاد کشمیر کے اندر تحریک انصاف کے کارکن بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہر کال پر لبیک کہنے کے لئے تیار ہیں ،کارکنان کو اپنے قائدکے اشارے کا انتظار ہے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے کارکنان پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کی بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں گے ، منتظم تقریب خواجہ فاروق احمد نے افطار ڈدنر میں بھرپور شرکت پر پارٹی رہنمائوں ، خواتین عہدیداران ،کارکنان کا بھرپور شکریہ ادا کیا ، تحریک انصاف مظفرآباد سٹی کی تقریب میں خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب کے دوران دارالحکومت میں وفات پا جانے والی شخصیات شبیرچیچی ، ملک عتیق الرحمان، ضلع کونسل کے ملازم عزیز الحسن سمیت دیگر کی وفات پر اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ۔