فاٹا انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں پولیٹکل ایجنٹوں کے عہدے ختم

تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ختیارات بھی تفویض کردئیے گئے

ہفتہ 9 جون 2018 15:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) فاٹا کے خیبر پختونخوا انضمام کے بعد تمام قبائلی لاقوں میں تعینات پولیٹکل ایجنٹوں کے عہدے ختم کر کے انہیں ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر ضلعی انتظامی عہدوں میں تبدیل کرکے فاٹا میں تعینات تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے اختیارات بھی تفویض کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ و قبائلی اٴْمور خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں تعینات پولیٹکل ایجنٹس کے عہدے ختم کردئیے گئے ہیں، پولیٹکل ایجنٹ کا عہدہ ڈپٹی کمشنر کے عہدے میں تبدیل کردیا گیا،محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کے عہدے کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اسسٹنٹ کمشنر کہلائے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق پولیٹکل ایجنٹ کے عہدے ڈپٹی کمشنرز کے عہدوں میں تبدیل ہونے کے بعد غیر اعلانیہ طورپر سات قبائلی ایجنسیاں بھی اضلاع میں میں تبدیل ہوگئی ہیں اس طرح خیبرپختونخوا کے اضلاع کی تعداد بھی چھبیس سے بڑھ کر تینتیس ہوگئی ہے۔اعلامیہ میں قبائلی علاقوں میں تحصیلداروں اور نائب تحصلیداروں کے عہدوں کے حوالے سے بھی کوئی ذکر نہیں اس طرح پولٹیکل ایجنٹ اب ڈپٹی کمشنر کے اختیارات استعمال کریں گے سات قبائلی ایجنسیوں کے صوبے میں ادغام اور ہر ایجنسی کے پولٹیکل ایجنٹ کے عہدے کو ڈپٹی کمشنر کے عہدے میں تبدیل کرنے سے سات قبائلی ایجنسیاں سات اضلاع میں تبدیل ہو گئے ہیں تاہم محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں اس بات کا ذکر نہیں کہ پولٹیکل ایجنٹ کے عہدے کو ڈپٹی کمشنر بنانے کے بعد اس قبائلی ایجنسی کی کیا حیثیت ہو گی

متعلقہ عنوان :