شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا محور علاقے کی سلامتی کیلئے تعاون و ہم آہنگی ہے،ایرانی صدر

ہفتہ 9 جون 2018 15:16

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی شنگھائی تعاون تنظیم کے 18ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گئے ہیں۔ہفتہ کو شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے چین روانہ ہونے سے قبل تہران ایئر پورٹ پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد کا محور علاقے کی سلامتی کیلئے تعاون و ہم آہنگی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشتگردی اور استحکام ایسے مسائل ہیں جن پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں گفتگو ہو گی اور ایران انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف مہم میں اچھے تجربات رکھتا ہے۔حسن روحانی نے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں امریکہ کے یکطرفہ اقدامات پر بھی بات کریں گے،امریکہ بلا وجہ اور غیرمنطقی طور پر عالمی معاہدوں سے نکل جاتا ہے جو نہ صرف عالمی برادری کی توہین ہے بلکہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔