کیمرون ؛بوکوحرام کی کارروائی،

13 افراد ہلاک ہلاک شدگان میں 6حملہ آور بھی ہلاک ہوئے،حکام

ہفتہ جون 15:16

یوانڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) کیمرون میں شدت پسند گروہ بوکو حرام کے مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ ڈوگابا نامی گاؤں میں کیا گیا،جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا،،ہلاک شدگان میں 6 حملہ آور بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نائجیریا میں فعال یہ شدت پسند گروہ ماضی میں بھی کیمرون میں کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ 2009ء سے اب تک اس تنظیم کے حملوں کے باعث 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :