نہ پہلے سیاسی ایجنڈا تھا اور نہ اب ہے، پروفیسر حسن عسکری

ہفتہ 9 جون 2018 15:16

نہ پہلے سیاسی ایجنڈا تھا اور نہ اب ہے،  پروفیسر حسن عسکری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری نے کہا ہے کہ ان کا نہ تو پہلے کوئی سیاسی ایجنڈا تھا نہ اب ہے انہوں نے جب سے لکھنا شروع کیا ہر حکومت پر تنقید کی، میری بنیادی ذمہ داری الیکشن کے انعقاد کو شفاف بنانا ہے جس کے لیے امن و امان برقرار رکھنا لازم ہے۔ الیکشن کمیشن کے فریم ورک کے مطابق تعاون فراہم کریں گے۔

مام صوبائی نگراں حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فریم ورک کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں۔ ہفتہ کو مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہنا تھا کہ اگر آپ نے انتخابات صاف اور شفاف کرانے ہیں تو اس کے لیے بنیادی چیز امن و امان ہے اور اسی فریم ورک میں انتخابات ہوتے ہیں اور جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کوکہیں گے تمام سیاسی جماعتوں کوالیکشن میں یکساں مواقع دیںپروفیسر حسن عسکری نے کہا کہ نگران حکومت محدود مدت کے لیے ہوتی ہے، کایبنہ چھوٹی اور غیر سیاسی ہوگی۔انتظامی افسران کے تبادلوں سے متعلق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ضلعی انتظامیہ کا کردار اہم ہوتا ہے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو بعض تبدیلیاں کی جاتی ہیں، اگر ضروری ہوگا تو تبدیلیاں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا میڈیا سے تعلق تھا اور رہے گا، میں آج سے نہیں لکھ رہا چالیس سال سے لکھ رہا ہوں اور ہر حکومت پر تنقید کی ہے کابینہ چھوٹی اور غیر سیاسی، پروفیشنل لوگ شامل ہوں گے ۔ڈاکٹر حسن عسکری نے مزید کہا کہ نہ پہلے سیاسی ایجنڈا تھا نہ اب ہے، کارکردگی دیکھ کر تمام شکوک و شبہات دور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی مدت وقتی ہوتی ہے لیکن کوشش ہوگی کہ عوام کے لیے کچھ کام کیے جاسکیں۔

ایک سوال کے جواب میں پروفیسرحسن عسکری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا اعتبار کام کی بنیاد پر بحال ہوگا، میرا خیال ہے کہ جب سیاسی جماعتیں کارکردگی کو دیکھیں گی تو ان کے شکوک و شبہات دور ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نگراں اتنظامیہ غیر جانبداری سے کام کرے گی اور تمام سیاسی جماعتوں کے قانون اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گزشتہ انتخابات کا تجربہ ہے اور اس میں ضلعی انتظامیہ کا کردار اہم ہوتا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ضلعی انتظامیہ کو یہ باور کرائیں کہ آپ کا کام کسی سیاسی جماعت کی حمایت کرنا نہیں ہیں، میں نے جب سے لکھنا شروع کیا ہر حکومت پر تنقید کی ہے اور میرے 5 ہزار سے زائد کالم اخبارات میں شائع ہوچکے ہیں۔ خلائی مخلوق سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ خلائی مخلوق کون ہے اور یہ ایک سیاسی بیان ہے کیونکہ سیاسی جماعتوں کا مقصد ہوتا ہے کہ انہیں ووٹ زیادہ ملے اور وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرسکیں ۔