آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کے 1کروڑ 53لاکھ 16ہزار 299ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے

ہفتہ 9 جون 2018 15:16

آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کے 1کروڑ 53لاکھ 16ہزار 299ووٹرز اپنے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کے 1کروڑ 53لاکھ 16ہزار 299ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 57لاکھ 5ہزار 831ہیں جبکہ صوبے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 66لاکھ 63ہزار 448ہیں ۔

(جاری ہے)

فاٹا میں ووٹروں کی کل تعداد 25لاکھ 10ہزار 154ہیں قبائلی علاقہ جات میں مرد ووٹروں کی تعداد 15لاکھ 7ہزار 902اور خواتین ووٹرز کی تعداد 10لاکھ 2ہزار 252ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دیدی ہے جن کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 10کروڑ پچاس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں ۔ جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5کروڑ 92لاکھ 24ہزار 262جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4کروڑ 67لاکھ 31ہزار 145ہو گی ۔