بھارت ، ریاست بیہار میں طوفان و آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک ، 34 زخمی

ہفتہ 9 جون 2018 15:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) بھارتی ریاست بہیار میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست کے اضلاع ساہارسا ، شمالی دار بہانگا ، مشرقی چامیاران اور ساما سٹیبوں میں آسمانی بجلی کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہ لاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالس گھنٹوں کے دوران مزید طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔