عوامی خوشحالی کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا،

کمزوری نہ سمجھا جائے،،افغان وزیردفاع

ہفتہ 9 جون 2018 15:21

برسلز\کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرام نے کہاہے کہ افغان حکومت نے طالبان کو امن کی یک طرفہ صورتحال میں بہتری کیلئے دی ہے اسے کسی طور پر بھی کمزوری نہ سمجھا جائے،افغانستان میں جنگ بہت مشکل ہے اور ہم افغانوں کے تحفظ اور خوشحالی کے لیے اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرام نے یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کابل حکومت نے طالبان کو امن کی یک طرفہ صورتحال میں بہتری کے لیے دی ہے اسے کسی طور پر بھی کمزوری نہ سمجھا جائے،افغانستان میں جنگ بہت مشکل ہے اور ہم افغانوں کے تحفظ اور خوشحالی کے لیے اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔