طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام کالج ٹیچر کو معطل کر دیا گیا

ہفتہ 9 جون 2018 15:21

طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام کالج ٹیچر کو معطل کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) اسلام آباد کے اس کالج ٹیچر جس پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام تھا ، کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت کیڈ نے ایک ٹیچر کو بحریہ کالج کے طالبہ کو پریکٹیکل امتحانات کے دوران ہراساں کرنے پر معطل کر دیا ہے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل حسنات قریشی نے پروٹیکشن آف وویمن اگینسٹ حراسمنٹ ایٹ ورک پلس ایکٹ 2010 کے تحت اس ٹیچر کیخلاف انکوائری منظم کرنے کے لئے ایف ای ڈی کو حکم دیا ہے کالج کے بہت ہی کم عمر طالبہ نے رپورٹ کی ہے ان کو اؐمتحان کے دوران معائنہ کار نے ہراساں کیا تھا طالبہ نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اس معائنہ کار کی نازیبا حرکتوں کے بارے میں بتایا تھا ۔

(جاری ہے)

بحریہ کالج کے پرنسپل اقبال جاوید نے 28 مئی کو فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ( ایف بی آئی ایس ای ) کو اس ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ مئی 24 ، 26 اور 27 کو پریکٹیکل امتحان کے معائنہ کار نے طالبہ کو ہراساں کیا تھا اور طالبہ امتحان میں ناکام ہونے جانے کے ڈر سے اس کے خلاف براہ راست رپورٹ نہ کروا سکے لیکن انہوں نے ٹیچرز اور وویمن سٹاف کو اس کے بارے میں شکایت کی تھی اور ہم یہ درخواست کرتے ہیں کہ اس ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مستقبل میں طالبہ کے لئے خاتون معائنہ کار کی امتحان کے دوران سہولت حاصل کی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے ۔