فیصل آباد،شوہر نے جھگڑے پر بیوی کو اینٹیں مار کر لہو لہان کر دیا

ہفتہ 9 جون 2018 15:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) شوہر نے جھگڑے پر بیوی کو اینٹیں مار کر لہو لہان کر دیا حالت نازک پر ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق علی الصبح ستیانہ کے چک 33گ ب کی رہائشی صفیہ بی بی کو اس کے شوہر نے گھر میں ہونے والی معمولی جھگڑے پر اس پر اینٹوں سے حملہ کر دیا اہل محلہ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر خاتون کی چیخ و پکار سن کر اسکی مدد کیلئے بھاگے تو مذکورہ خاتون کا شوہر جعفر موقع سے فرار ہو گیا ہمسایوں نے تشویشناک حالت میں خاتون کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال داخل کرایا ۔جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے

متعلقہ عنوان :