Live Updates

پی ٹی آئی نے بابراعوان کو ٹکٹ دینے سے معذرت کرلی

پی ٹی آئی میں متعدد کارکنان پارٹی ٹکٹ سے تاحال محروم ہیں،ان پارٹی ارکان میں پی ٹی آئی کے پرانے اورنئے کارکن شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 جون 2018 15:14

پی ٹی آئی نے بابراعوان کو ٹکٹ دینے سے معذرت کرلی
لاہوراُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون 2018ء) : تحریک انصا ف نے سینئر قانون دان بابراعوان کو ٹکٹ دینے سے معذرت کرلی،پی ٹی آئی میں کئی کارکنان پارٹی ٹکٹ لینے سے محروم ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف میں پارٹی امیدواروں میں ٹکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم متعدد پارٹی رہنماء ایسے بھی ہیں جو کہ دوسری جماعتوں سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور اب الیکشن لڑنے کیلئے انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

ایسے کارکنان میں پی ٹی آئی کے اپنے بھی پارٹی کارکنان شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈز نے سینئر قانون دان بابر اعوان کو بھی ٹکٹ دینے سے معذرت کرلی ہے۔ بابر اعوان سابق وزیرقانون اور پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بابر اعوان پاناما لیکس سمیت پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔عمران خان مختلف کیسز سے متعلق بابر اعوان سے مشاورت کرتے ہیں۔

اسی طرح مردان سے علی محمد خان، کوہاٹ سے شہریار آفریدی کی پانچ سالہ کارکردگی بھی پارٹی کو مطمئن نہ کرسکی۔اسی طرح فیصل واؤڈا، پرویز خٹک کے مشیر شوکت یوسفزئی کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔ عامر لیاقت کا فیصلہ بھی آئندہ پارلیمانی بورڈ میں کیا جائے گا۔ اسی طرح سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان کے ساتھی ایم پی اے کو بھی ٹکٹ نہیں مل سکا۔ گوجرانوالہ میں امیتیاز صفدر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ان کی خدمات سے مشروط کردیا گیا۔

پشاور سے پی ٹی آئی رہنماء ارباب نجیب اللہ کو ٹکٹ نہ مل سکا انہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کے پرانے رہنماء عارف عباسی نے شیخ رشید کی حمایت پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔یوں تحریک انصاف میں پارٹی ٹکٹس کی تقسیم پر اختلافات کھل کرسامنے آرہے ہیں ان اختلافات کا پی ٹی آئی کے الیکشن پر منفی اثر مرتب ہوسکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات