نئی قومی ثقافتی پالیسی ثقافتی یگانگت کو فروغ دے گی، جمال شاہ

ثقافت دنیا بھر میں ہماری بہترین سفارت کاری کی بنیاد بن سکتی ہے ،ْڈائریکٹرپاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس

ہفتہ 9 جون 2018 15:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ نے کہا ہے کہ ہماری ثقافت دنیا بھر میں ہماری بہترین سفارت کاری کی بنیاد بن سکتی ہے، نئی قومی ثقافتی پالیسی ملک میں ثقافتی یگانگت کو فروغ دے گی، انھوں نے کہا سابقہ حکومت نے قومی ثقافتی پالیسی کے لیی2016 میں ملک بھر میں مشاورت کے بعد ایک قانونی مسودہ تیار کیا تھا جسے حکومت کے آخری دن میں منظور کیا گیا - انھوں نے کہا کے ماہ فروری میں منعقد ہونے والے آرٹسٹ کنونشن کی تجاویز کو بھی من و عن منظور کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کی تمام اکائیوں کی ثقافت کو مربوط طریقے سے پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

قومی آرٹسٹ کنونشن میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے 350 افراد نے شرکت کی تھی جس میں پرفارمنگ آرٹ ، بصری آرٹ ، فلم ، مادی ، غیرمادی ، ٹی وی ، تھیٹر ، موسیقی ، ڈانس اور ریڈیو سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی ، یہ کنونشن انتہائی شاندار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے - یہی آرٹسٹ قومی ثقافتی پالیسی پر عمل در آمد میں بھی بھر کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اس پالیسی سے بنیادی ثقافتی حقوق اور آئینی تحفظ کو تقویت ملے گی۔ فنون لطیفہ سے وابستہ تمام لوگوں کی آزادی را ئے او اظہار فن اور تمام فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں کوتحفظ فراہم کرنا ہے - انہوں نے کہا کہ ثقافتی پالیسی کا بیانیہ ملکی ثقافتی بیانیہ میں شامل کیا جانا انتہائی ضروری ہے ، مذید براں ثقافتی پالیسی میں فلم کوہنگامی بنیادوں میں فروغ دیا جانا انتہائی ناگزیر ہے - پاکستان میں تمام مقامی زبانوں کا فروغ ،سیاحتی مقامات ، تاریخی مقامات کا فروغ ہنگامی بنیادوں پر ضروری ہے ، جس میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ثقافت کی ترقی و ترویج کے لیے اپنا کردار اداکرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :