Live Updates

ٓٴْ 1997 کی طرح اس بار بھی کراچی کے عوام عمران خان کو مسترد کردیں گے،حاجی شاہجہاں

اللہ کی مدد اور کراچی کے عوام کے بھرپور تعاون سے عمران خان سمیت تمام مخالفین کو شکست فاش سے دوچار کروں گا․،رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 9 جون 2018 15:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدرکراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA-243 سے قائد محمد نواز شریف کے متوقع امیدوار حاجی شیخ محمد شاہجہاںاور کراچی سے صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-102 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار شیخ یاسرعدیل نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو ہڑتالوں، بھتوں اور لاشوں کی سیاست سے نجات دلانے والے مدبر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کراچی کے ساتھ محبت کا حق ادا کرنے کا وقت آگیا ہی․ میاں محمد نواز شریف نے کراچی کو مافیائوں اور قاتلوں سے نجات دلاکر شہر قائد کے پر امن اور تہذیب یافتہ شہریوں کی جو خدمت کی تھی اس کا جواب آئندہ انتخابات میں ووٹ کی بھرپور قوت سے دینے کا وقت آن پہنچا ہی․ قومی اسمبلی کے حلقیNA-243 کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے متوقع امیدوار حاجی شاہجہاں نے کہا کہ میرے لئے انتہائی فخر کا مقام ہے کہ میرے مقابلے میں نام نہاد تبدیلی کا جھوٹا علمبردار عمران خان میدان میں اترا ہی․ جس طرح1997 میں قائد نواز شریف کے معتمد ساتھی اعجاز شفیع مرحوم نے عمران خان اور پیپلز پارٹی کے نصیر اللہ بابر کی ضمانتیں ضبط کروادی تھیں ان شا اللہ جولائی 2018کے عام انتخابات میں عمران خان سمیت تمام مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائوں گا․ کراچی کے عوام اپنے اہل خانہ اور روزگار کو تحفظ دینے والے میاں محمد نواز شریف کے احسان کا بدلہ تاریخی ووٹ کے ذریعے دے کر اپنے شہر کا امن یقینی بنانے کے عمل پر مہر تصدیق ثبت کریں گی․ کراچی کے عوام پیپلز پارٹی اور ماضی کی حکمران جماعت کے پارٹ ون، ٹو اور تھری کے جھوٹ اور فریب کو مسترد کردیں گی․ کراچی کے ضلع شرقی کے صوبائی حلقے PS-102 کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار شیخ یاسر عدیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے کارکنوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام لسانی سیاست کی بجائے قومی سیاست کے ذریعے اپنے شہر اور صوبے کے حقوق حاصل کریں گے جس کے لئے بہترین پلیٹ فارم قائد محمدنواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی․ کراچی کے انتخابی نتائج سیاسی مخالفین کے لئے حیران کن ہونگی․ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو ایک بار پھر جمہوریت کا سپہ سالار بننا ہی․ اس شہر کے عوام کو لسانیت قومیت اور مذہب کے نام پر خون آگ ، بھتوں ، لاشوں اور ہڑتالوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا․ اّنے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی اہلیان کراچی کے شانداری ماضی کی بحالی کا آغاز ہوگا․
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات