پاکستان سافٹ ویئرہاوسسزایسو سی ایشن ( پاشا) اور ای کامرس گیٹ وے کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا

ہفتہ جون 15:42

پاکستان سافٹ ویئرہاوسسزایسو سی ایشن ( پاشا) اور ای کامرس گیٹ وے کے درمیان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) پاکستان سافٹ ویئر ہاوسسز ایسوسی ایشن(پاشا)کے چیرمین برکات سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی صنعت کا مستقبل تابناک ہے، خطے میں آئی ٹی شعبہ حکومتوں کی سرپرستی کے ساتھ ترقی کررہا ہے۔ پاشا اور ای کامرس گیٹ وے کے درمیان مشترکہ پلیٹ فارم پرملک بھر میں آئی ٹی کی نمائشوں، سیمینارز اور فورمز کے انعقاد کے لئے باہمی معادے پر دستخط کی تقریب اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن مارک رک اسٹرا اور ایک سو پچاس سے زائد معروف سافٹ وئیر ہاسسز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاشا کے چیرمین نے کہا کہ ہمیں حکومت کی جانب سے پچیس فیصد ٹیکس رعایتیں حاصل ہیں، سندھ میں سب سے زیادہ مراعات حاصل ہیں اسلام آباد،، کے پی اور پنجاب میں بھی پانچ فیصد ٹیکس کٹوتی کے لئے مزاکرات کئے جارہے ہیں،،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے خصوصی زونزکے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی آئی ٹی زونز کے قیام کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھلیں گے۔

(جاری ہے)

برکات سعید نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ میں نجی شعبہ اس مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں سے ہم دنیا سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔۔ پاشا کی صدر جہاں آرا نے کہا کہ معاہدے کے مثبت اثرات جلد ظاہر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کثیر المنزلہ آئی ٹی ٹاور کا سنگ بنیاد اور اس منصوبے کی بروقت تکمیل انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت میں کسی انقلاب سے کم نہ ہوگی۔ ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عمیر نظام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت بین القوامی سطح کی نمائشیں، سیمینار اور فورم منعقد کئے جائیں گے اور اس اقدام کے ذریعے ملک کی نئی نسل کو کیریئر گائیڈ لائنزفراہمی میں مدد ملے گی۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاوسسز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شہریار حیدری نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا مقصد آئی ٹی صنعت کو ملک بھر کے طول و ارض تک پھیلانا اور دنیا بھر میں پاکستان کے ٹیلینٹ کو اجاگر کرناہے۔۔ سی پیک کے حوالے سے چین ملک میں بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی صنعت سی پیک منصوبوں کا لازمی جز ہوگی۔ شہریار حیدری نے کہا کہ معاہدے کے تحت پاشا اور ای کامرس مختلف فورمز پر آئی ٹی شعبہ سے متعلق مسائل سے حکو متی نمائندوں کو آگاہ کرے کرینگے۔۔ پاشا کے سیکرٹری جنرل شہریار حیدری اور ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عمیر نظام نے مفاہمتی معاہدے پر دستخط کئے۔