ایمریٹس نے متحدہ عرب امارات میں سیر و تفریح کیلئے مسافروں کو خصوصی پاس دینے شروع کردیئے

ہفتہ 9 جون 2018 15:42

ایمریٹس نے متحدہ عرب امارات میں سیر و تفریح کیلئے مسافروں کو خصوصی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) ایمریٹس دبئی اور متحدہ عرب امارات میں تفریحی اور دلچسپ مقامات پر گھومنے کا مواقع فراہم کرنے کی غرض سے رواں موسم گرما میں اپنے مسافروں کو سگنیچر پاس فراہم کررہا ہے۔ اس خصوصی پاس کا نام مائی ایمریٹس پاس (My Emirates Pass)ہے جو ایمریٹس کے بورڈنگ پاس کو خصوصی ممبرشپ کارڈ میں تبدیل کردیتا ہے۔

اس کے نتیجے میں مسافروں کو خصوصی آفرز اور ڈسکاؤنٹس دیئے جارہے ہیں۔ ایمریٹس کے صارفین رواں سال یکم جون سے 31 اگست تک دبئی جانے یا بذریعہ دبئی اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے ساتھ اس سہولت کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں جن میں وسیع اقسام کی آفرز ہیں۔ ان میں دبئی کے انتہائی مشہور مقامات بھی شامل ہیں جہاں مسافروں کو مقامی شرائط و ضوابط کے ساتھ صرف بورڈنگ پاس اور اپنی شناختی دستاویز ظاہر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

(جاری ہے)

مائی ایمریٹس پاس اپنے مسافروں کو 250 سے زائد مقامات بشمول عالمی سطح کے ریسٹورنٹس کی خصوصی آفرز پیش کرتا ہے۔ مختلف اقسام کی تفریحی سرگرمیوں پر خصوصی سہولیات حاصل ہیں جن میں تھیم پارکس یا لگژری اسپاز شامل ہیں۔ پہلی بار ان آفرز میں ریٹیل آؤٹ لٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں منتخب فیشن اور فٹنس برانڈز پر اسپیشل ڈسکاؤنٹس ہیں۔ ایمریٹس ایئرلائن کے وائس پریذیڈنٹ کمرشل پروڈکٹس دبئی محمد الہاشمی نے کہا، "مائی ایمریٹس پاس دبئی اور متحدہ عرب امارات کے اہم مقامات گھومنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔

دبئی دنیا کے سب سے فعال شہروں میں سے ایک ہے جہاں ہر طرح کے لوگوں کے مزاج کے مطابق وسیع سہولیات ہیں۔ اس شہر میں دلچسپ مقامات اور عالمی معیار کی سہولیات میں اضافہ ہورہا ہے اور مسافر کچھ نئی چیز دیکھتے ہیں چاہے یہ ان کا پہلا دورہ ہو یا پھر ریٹرن ٹرپ ہو۔" ان مقامات پر فیملی جیسا ماحول ہے جو سارا سال بہترین موسم کے ساتھ عالمی معیار کی شاپنگ اور ریسٹورنٹس، ساحل سمندر کے حیران کن مقامات اور بے مثال عمارتوں سے مزین ہیں۔

دبئی جانے والے سیاح مائی ایمریٹس پاس سے عالمی معیار کے دلچسپ مقامات بشمول دبئی پارکس اینڈ ریزورٹس (اس میں تین تھیم پارکس ہیں بالی ووڈ پارکس ، موشن گیٹ کے ساتھ خطے کا پہلا لیگو لینڈ پارک اور لیگو لینڈ واٹر پارک) شامل ہے۔دبئی ایمریٹس کا مرکز ہے جو دنیا کے چھ براعظم کے 150 سے زائد شہروں کے ساتھ براہ راست رابطہ فراہم کرتا ہے جس میں رواں موسم گرما میں نئے مقامات سنٹیاگو، چلی اور لندن اسٹانسٹد شامل ہیں۔

ایمریٹس ایئرلائن میں 135 ممالک سے تعلق رکھنے والے اور 60 سے زائد زبانیں بولنے والا بین الاقوامی کیبن کریو ہے۔ ایمریٹس رقم کا بہترین استعمال کرکے معیاری خدمات فراہم کرتا ہے جن میں بزنس کلاس میں لیٹنے والے بستر، اکانومی کلاس میں 13.3 انچز کی سب سے بڑی ان سیٹ اسکرینز اور اسکے ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس پر 3500 چینلز تک رسائی ہے۔

بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مسافر ایمریٹس کی جامع فیملی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ ترجیحی طور پر بورڈنگ سے لیکر تمام ایئرپورٹس پر بچوں کے لئے خصوصی کھانے، بچوں کی انٹرٹینمنٹ کے لئے مختص آئس اور دلچسپ کھلونوں کے ساتھ دوران سفر لونلی پلانٹ کڈز سرگرمی کے بیگز سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ ایمریٹس اسکائی وارڈز ایئرلائن کا ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام ہے جس نے حال ہی میں مائی فیملی کے نام سے دلچسپ آفر متعارف کرائی ہے۔

اس میں فیملی ممبرز ایمریٹس کی پروازوں پر مل کر 100 فیصد تک اسکائی وارڈ مائلز جمع کرسکتے ہیں اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتاری سے استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ ایمریٹس کے بارے میں مزید معلومات بشمول فلائٹس کی بکنگ اور اس آفر کی شرائط و ضوابط سے متعلق تمام تفصیلات اس لنک پر وز ٹ کرکے حاصل کریںً