اصغر خان کیس میں پیش رفت ،

ایف آئی اے نے 6افراد کوکراچی آفس طلب کرلیا شہباز شریف کو رقم ادائیگی سے متعلق یونس حبیب کے بیان کی تحقیقات کا فیصلہ

ہفتہ 9 جون 2018 15:42

اصغر خان کیس میں پیش رفت ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) نے 6افراد کو کراچی آفس طلب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو رقم ادائیگی سے متعلق یونس حبیب کے بیان کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق اصغر خان کیس میں پیش رفت ہوئی، ایف آی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے چھ افراد کو کراچی آفس طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

یونس حبیب، یوسف میمن اور آفاق احمد کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی، جام معشوق، جام حیدر اور امتیاز شیخ کو بھی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا، تمام افراد کو اصغر خان کیس سے متعلق ریکارڈ اور دستاویزات ساتھ لانے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے نے شہباز شریف کو رقم ادائیگی سے متعلق یونس حبیب کے بیان کی تحقیقات کا فیصلہ کیا، یونس حبیب نے 2012میں انٹرویو میں کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 25لاکھ روپے ادا کئے، یوسف میمن کے جاوید ہاشمی کو رقم ادائیگی سے متعلق بیان کی تحقیقات کی۔