الیکشن کمیشن کا سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر نہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 9 جون 2018 15:49

الیکشن کمیشن کا سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات میں امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے تاہم اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات اور نامزدگی فارم ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ارکان پارلیمنٹ نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور ان کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کرنے کی مخالفت کی تھی اور اس سلسلے میں انہوں نے قانون سازی ہی نہیں ہونے دی۔واضح رہے کہ قانون کے تحت ہر ووٹر کو امیدوار پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے ،ْتفصیلات عوام سے چھپانے سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہو گی ،ْ2013 میں بھی ایسا کوئی قانون نہیں تھا مگر الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے۔