جنوبی چین میں سیلاب سے پانچ افراد ہلاک،

ایک شخص لاپتہ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں اور راشن کی تقسیم ،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

ہفتہ 9 جون 2018 15:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) جنوبی چین میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث پانچ افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا، متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں اور راشن کی تقسیم جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے جنوبی علاقے طوفان ایوینیار کی وجہ سے ان دنوں بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گھر گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے اور راشن تقسیم کرنے میں مصروف ہیں، طوفان ایوینیار کسی بھی وقت چین کے مزید علاقوں سے ٹکرائیگا جن سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات جاری ہیں۔