امریکہ کے معروف فوٹو جرنلسٹ ڈیوڈگلس ڈنکن 102سال کی عمرمیں ا نتقال کرگئے

معروف شخصیات کے حوالے سے ڈنکن کی دو تصاویر بہت اہم، 20 کتابوں کے مصنف بھی تھے ،رپورٹ

ہفتہ 9 جون 2018 15:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) امریکہ کے معروف فوٹو جرنلسٹ ڈیوڈگلس ڈنکن 102سال کی عمر میں انتقال کر گئے،ان کا کریئر 60 سال پر محیط تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق وہ تقریباً 20 کتابوں کے مصنف تھے اور انھوں نے لاتعداد آریٹکلز لکھے اور سینکڑوں ہزاروں تصاویر کھینچیں۔ڈنکن کا شمار دنیا کے بہترین فوٹوگرافروں میں ہوتا ہے۔

1916 میں پیدا ہونے والے ڈنکن نے فوٹو جرنلزم میں اس وقت قدم رکھا جب وہ یونیورسٹی آف ایریزونا میں آرکیالوجی کے طالبعلم تھے۔یہ 1934 کی بات ہے جب انھیں ان کی بہن نے سالگرہ کے موقع پر کیمرہ دیا جس کی مدد سے ڈیکن نے ٹسکن کے کانگرس ہوٹل میں لگی آگ کی تصاویر لیں۔اس کوشش کے بعد ڈنکن نے 1938 میں خود کو فوٹو جرنلزم کے لیے وقف کر دیا۔

(جاری ہے)

آنے والے عرصے میں ڈنکن پروفیشنل فوٹوگرافر کے طور پر پہچانے جانے لگے۔

یہ وہ موقع تھا جب ان کا نام 1943 میں امریکی بحریہ کے میامی جانے والے گروہ کے ساتھ آیا اور یوں انھیں جنگ کے دوران فوٹوگرافر کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملا۔انھیں مغربی بحرالکاہل اور سولومن جزائر میں بھی کام سونپا گیا۔معروف شخصیات کے حوالے سے ڈنکن کی دو تصاویر بہت اہم ہیں ایک جب صدارتی امیداور رچرڈ نکس 1968 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے مکا لہرا رہے ہیں اور دوسری جب وہ ایک ہوٹل کے کمرے میں تنہا موجود ہیں اور اپنی تقریر لکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :