امریکی ریاست وائیومنگ میں خطرناک طوفانی بگولے،لوگ خوفزدہ

موسم کے اچانک کروٹ بدلنے اورکئی فٹ اونچے اس طوفانی بگولے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبو ل ہوگئی

ہفتہ 9 جون 2018 15:50

امریکی ریاست وائیومنگ میں خطرناک طوفانی بگولے،لوگ خوفزدہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) امریکی ریاست وائیومنگ میں خطرناک طوفانی بگولے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبو ل ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست وائیومنگ میں بھی موسم نے کروٹ لی تو اچانک بننے والے خطرناک طوفانی بگولے نے لوگوں کوخوفزدہ کر دیا۔گھنے سیاہ بادلوں میں طوفانی ہوائوں اور گرد و غبار کے اس بگولے کوانتہائی قریب سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہی ہوش ہی اڑ گئے ۔کئی فٹ اونچے اس طوفانی بگولے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔