پنجاب بھر سے آنے والی بھکارنوں کیخلاف لیڈیز پولیس تھانہ سٹی کا ایکشن‘ درجن سے زائد گرفتار ‘حوالات بند کر دیا گیا

ہفتہ 9 جون 2018 15:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پنجاب بھر سے آنے والی بھکارنوں کے خلاف لیڈی پولیس تھانہ سٹی کا ایکشن، درجن سے زائد تھانہ سٹی نے گرفتار کر کے حوالات بند کر دیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے عیدی کے نام پر بھیک مانگنے والی سینکڑوں خواتین اپنے بچوں اور اہل عیال کے ساتھ درالحکومت مظفرآباد کا رخ کر کے لوگوں کا سکھ، چین چھین لیا ۔

(جاری ہے)

بازاروں میں بے پنا رش کے باعث معززاور سفید لوگوں کے کپڑوں کو بھی نہیں بخشاجاتا لوگ خریداری کرنے بازاروں میں آتے ہیں اوریہ خواتین بچوں کے زریعے عید مانگتے بازاروں کا رخ کرتی ہیں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر مسعودالرحمن اورایس ایس پی راجہ اکمل کوشکایت کی جس پر ضلعی انتظامیہ نے خواتین پولیس کے ہمراہ اپریشن کرکے ضلع بھر سے ایسی بھیک مانگنے والی خواتین کو حراست میں لے کر ضلع بدر کر دیا مظفرآبادسمیت دیگر اضلاع میں بھیک مانگنے پر دفعہ 144نافظ ہے جس پر انتظامیہ حرکت میں آچکی ہے دہشتگردی اور کوئی بڑے سانحہ سے بچنے کیلئے چیک پوسٹوں پر بھی انتظامیہ نے سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا ہے تاکہ ایسے افراد ضلع کے اندر داخل نہ ہو سکیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ باالخصوص تھانہ سٹی کی ایڈیشنل ایس ایچ او شائستہ جبین کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :