Live Updates

سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مظفرآباد آمد پر پرتپاک استقبال

ہفتہ 9 جون 2018 15:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا دارالحکومت مظفرآباد آمد پر راڑو امبور کے مقام پر پرتپاک استقبال ۔سینکڑوں کارکنوں نے نوجوان رہنما سردار محمد عثمان حیات خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا استقبال کیا ۔اس موقع پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیںاور ہار ڈالے گئے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں نے بیرسٹر سلطان محمود،عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگا جس کے بعد بڑے جلوس کی ہمراہ انہیں مرکزی تقریب میں لایا گیا ۔سردار محمد عثمان حیات خان نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیری قوم کے ہیرو ہیں ۔ان کی قیادت میں آزادکشمیر میں تبدیلی آئے گی ۔نااہل اور کرپٹ لوگوں کا احتساب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا دن ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :