وزیراعظم راجہ فاروق حیدروزیر حکومت چوہدری سعید نے میرپور میں تعمیروترقی کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن دو سال گزرنے کے باوجود میرپور میں کوئی پراجیکٹ شروع نہیں ہوا

انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد کی بات چیت

ہفتہ جون 15:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدروزیر حکومت چوہدری سعید نے میرپور میں تعمیروترقی کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن دو سال گزرنے کے باوجود میرپور میں کوئی پراجیکٹ شروع نہیں ہوا ،میرپور شہر کی سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت ہے، سیوریج کا نظام تباہ و برباد اور عوام کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے ، آزاد کشمیر کے وزراء پاکستانی سیاست کو چھوڑ کر اپنے حلقہ کی عوام پر توجہ دیں تاکہ شہری مسائل حل ہو سکیں، چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ حکمران رمضان میں ہی خدا کا کچھ خوف کھائیں اور روزے داروں کو لوڈشیڈنگ سے ریلیف دے دیں،میرپور کے باضمیر اور غیور عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجا رہا ہے، وزیر موصوف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں میرپور شہر پانی ،،بجلی سے محروم ہیں، چوہدری محمد سعید میرپور کے عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں، اب میرپور کی عوام اور تاجر برادری استحصال برداشت نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

عوامی حقوق کی خاطر سڑکوں پر نکلیں گے ۔۔بجلی کی غیر اعلانیہ ،فورسڈ لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو پہیہ جام، شٹر ڈائون ہڑتال کرنے سے بھی گریز نہیں کیاجائے گا۔ واپڈا اور محکمہ برقیات اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے ۔میرپور کے عوام اپنے حقوق کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں ۔میرپور میں فورس لوڈشیڈنگ ظلم و زیاتی و ناانصافی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اپنا حق لینا جانتے ہیں ۔