Live Updates

انتخابات 2018 ،ْتحریک انصاف نے PB-32کوئٹہ سے فہمیدہ کوثر جمالی کو پارٹی ٹکٹ دے دیا

کوئٹہ شہر سے پہلی خاتون جنرل سیٹ پر الیکشن لڑنے جا رہی ہیں جو ایک واضح تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے

ہفتہ 9 جون 2018 15:53

انتخابات 2018 ،ْتحریک انصاف نے PB-32کوئٹہ سے فہمیدہ کوثر جمالی کو پارٹی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے 25جولائی 2018ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، فہمیدہ کوثر جمالی کو PB-32کوئٹہ سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کوئٹہ شہر سے پہلی خاتون جو کہ جنرل سیٹ پر الیکشن لڑنے جا رہی ہیں جو ایک واضح تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فہمیدہ جمالی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان موومنٹ ونگ کی صدر بھی رہ چکی ہیں اور ان کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حلقہ PB-32کوئٹہ کے لیے دیگر اور بھی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جب کہ پارٹی نے فہمیدہ کوثر کو اس حلقے کے لیے موزوں ترین امیدوار قرار دیا۔ پی بی 32کوئٹہ تحریک انصاف کے کارکن ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور حلقے کے پی ٹی آئی کے عہدیداران بھرپور طریقے سے پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات